نیب حمزہ شہباز کو مسلسل پابند سلاسل رکھ کر ان کے حوصلے اور عزم کو کمزور نہ کرسکی، عبدالوحید

120

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن ضلع حیدر آباد کے ترجمان عبدالوحید انقلابی، ملک وزیر علی دربار، شاہد علی، اکبر علی شاہ، آفتاب شیخ، حاجی سرور، ڈاکٹر بلاول قریشی، نذیر محمد پٹھان نے کہا کہ قائد حزب اختلاف پنجابی اسمبلی حمزہ شہباز کو مسلسل پابند سلاسل رکھ کر اس کے حوصلے اور عزم کو نیب کمزور نہ کرسکی، اب تک نیب کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں سکا حکمران جماعت اپنے مخالفین کو مسلسل انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر ملک کو حالت جنگ میں رکھے ہوئے ہے، معیشت ڈوب چکی ہے، عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔