لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے علی گوہر آباد کھچی محلے میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے سیمپلز لینے کا کام مکمل کرلیا جس میں 25 خواتین سمیت 65 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز لیے گئے ہیں، سیمپلز دینے والوں میں انتقال کرجانے والوں کے ورثا اور رشتہ داران شامل ہیں، لیے گئے سیمپلز ٹیسٹ کرانے کے لیے لیبارٹری روانہ کردیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ کل تک آنے کے امکان ہیں۔