نوابشاہ میں مسلح شخص کی فائرنگ،ماں ،بیٹا جاں بحق

243

نواب شاہ (رپورٹ،عامر شیخ) زمین کے معمولی تنازعے نے دو افراد کی جان لے لی۔ مسلح شخص کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاںبحق۔ دوسرا بیٹا شدید زخمی ۔ علاقے خوف ہراس۔ ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے منھڑو میں زمین کے معمولی جھگڑے نے خونی شکل اختیار کر لی ۔ملزم نثار احمد جمالی نے ماں اور دو بیٹوں پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میںتینوں افراد سخت زخمی ہوگئے جن کو نازک حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال پہنچایا جہاں نوجوان سہیل احمد اور اس کی والدہ شمیم دم توڑ گئی ۔ دوسرا بیٹا پولیس اہلکار صفیان علی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد ڈی ایس پی دولت پور پولیس کی بھاری نفری کے بعد جائے واردت پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نثار جمالی گرفتار کرلیا۔ ماں بیٹے کی میتیں گھر پہنچنے پر علاقے میں گہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ دو ہرے قتل پر علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔