چاغی (آن لائن) پاک ایران سر حد سے پاکستان گیٹ اور دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ کو کھول دیا گیا، تحصیلدار تفتان ظہور بلوچ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر 22 فروری سے پاک ایران بارڈر سے تمام کاروباری گیٹ بند کر رکھے تھے۔ بروز بدھ دونوں اطراف دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ اور پاسپورٹ گیٹ کو معمول کے مطابق کھول دیا گیا۔ دونوں اطراف کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق پاک ایران سرحد پر آنے والے سامان پر کورونا وائرس کے پیش نظر اسپرے کیا جائے گا اور گیٹ پر کام کرنے والے افراد کورونا وائرس سے متعلقہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔ دوسری جانب تفتان بارڈر قرنطینہ سے مزید 223 زائرین کو ان کے صوبے روانہ کردیا گیا۔ جن کا تعلق کوئٹہ، کے پی اور پنجاب تھا۔