ٹھٹھہ، الخدمت کی جانب سے جنگ شاہی، مالماڑی کے مستحقین میں راشن تقسیم

216

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے کوہستانی علاقے جنگشاہی، مالماڑی کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ٹھٹھہ الطاف احمد ملاح، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ٹھٹھہ محمد ریاض جیلانی، امیر مقام مکلی عبدآدم گندرو، امیر مقام مکلی محمد علی خٹک و دیگر الخدمت رضا کاروں نے کورونا وائرس لاک ڈائون متاثرین میں راشن تقسیم میں حصہ لیا۔ راشن تقسیم میں رکن سندھ اسمبلی جام گھرام کا تعاون رہا۔ اس دوران جام ہاؤس انچارج لیاقت میرانی، حافظ محمد علی میرانی بھی موجود تھے۔