لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے نائیوں نے لاک ڈائون کے دوران دکان کھولنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر نائیوں محمدابرہیم سموں، زوہیب ابڑو، شوکت ابڑ و دیگر نے کہا کہ مسلسل لاک ڈائون کے باعث ہم بے روزگار ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد لاڑکانہ میں اکثر کاروبار کھل چکے تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہمیں اپنی دکانیں کھولنے نہیں دے رہی جس کے باعث ہمارے گھر والے فاقہ کشی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جاری کردہ ایس او پیز کے تحت نائیوں کو دکان کھولنے کی اجازت دے کر انہیں مزید بے روزگاری سے نجات دلوائی جائے۔