اسلام آباد (صباح نیوز)شہریار آفریدی صاحب آپ کس شعبے کے وزیر ہیں؟ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سوال پر ایوان میں قہقہے لگ گئے ،ڈپٹی اسپیکر بھی مسکرادیے۔ شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ کم ازکم مجھے تو پتا نہیں یہ کس شعبے کے وزیر ہیں،شہریار آفریدی بھی کچھ دیر کے لیے پریشان ہوگئے تھے۔