لاڑکانہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کورونا کے دو مثبت کیسز سامنے آگئے

153

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں بھی دو کورونا کے مثبت کیسز سامنے آگئے، محکمہ صحت لاڑکانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے اسٹینو شکیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مزید دیگر افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تو ٹیکنیشن انچارج عدیل کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گیا جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے سیشن کورٹ عملے کے مزید کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔