نواب شاہ( بیورورپورٹ)نواب شاہ شہر میں موٹر سا ئیکل سوار دو نقاب پوشوں نے ایس ڈی او سرکل مانیٹرنگ رضوان احمد پر قاتلانہ حملہ۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔واقعہ کی فوری اطلاع ایس ای آپریشن نواب شاہ محمود مگسی نے ایس ایس پی نواب شاہ تنویر تونیوکودی جبکہ واقعے کا حیسکو چیف ایگزیکٹو افسر عبدالحق میمن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس سے رابطہ کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے علاوہ حیسکو ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کا بہادر عملہ کورونا جیسی ایمرجنسی کے حالات میں بھی بجلی کی بہتر ترسیل اور بجلی چوروں کے خلاف چوکیداری نظام کے تحت جہاد کررہا ہے اور یہ بزدل بجلی چور ہمارے عملے پر قاتلانہ حملے کررہے ہیں۔لیکن ان کو پتا ہونا چاہیے کہ بجلی چوروں کے خلاف ہم کارروائیاں مزید تیز کردینگے۔ہم ان ملک دشمنوں کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔اس سلسلے میں ایکسین آپریشن نواب شاہ انصاف بروہی نے بتایا کہ ائر پورٹ پولیس اسٹیشن نوابشاہ پر ملزمان کے خلاف ایف آء آر نمبر 49/2020۔درج کرادی گئی ہے لیکن ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ انہوں فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔