راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی پولیس کاپتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری 7 ملزمان گرفتار،450سے زائدپتنگیں اور 10ڈوریں برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کے احکامات پرراولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،ایس پی پوٹھوہارڈویژن سید علی نے سی پی اوکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش محمدفیصرکو گرفتارکرکے 200 پتنگیں اور02ڈوریں برآمدکرلیں،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 04پتنگ فرشوںحمز ہ ،بلال ،سہیل اورجواد کو گرفتار کر کے 215 پتنگیں اور06ڈوریں برآمدکرلیں ،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 03پتنگ فروشوں وقار ،تاج دین اورجاوید کو گرفتار کرکے 28 پتنگیں اور1ڈوربرآمد کرلی،ایس پی صدرنے بتایا کہ ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 1پتنگ فروش ارسلان کوگرفتارکرکے 10 پتنگیں اور01ڈور برآمدکرلی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،سی پی او محمداحسن یونس نے کہاکہ پتنگ بازی ایک جان لیو ا کھیل ہے ، پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میںمزید تیزی لائی جائے۔