ٹھٹھہ ،سانحہ 12 مئی کے شہدا کی یاد میں وکلا کی ہڑتال

158

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) سانحہ 12 مئی کے شہدا کی یاد میں وکلا برادری کی جانب سے ہڑتال، عدالتی کاروائی معطل، بار ایسوسی ایشن سیشن کورٹ ٹھٹھہ کے وکلا کی جانب سے 12 مئی کے واقعے کیخلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث عدالتی کارروائیاں متاثر ہوگئیں۔اس دوران وکلا نے کہا کہ 12 مئی کالا دن ہے جب انسانیت کا قتل عام کیا گیا جو کھلی دہشتگردی تھی جس کی مثال نہیں ملتی۔