لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں بھی دو کورونا کے مثبت کیسز سامنے آگئے، محکمہ صحت لاڑکانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے اسٹینو شکیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے مزید دیگر افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تو ٹیکنیشن انچارج عدیل کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گیا جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے سیشن کورٹ عملے کے مزید کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث نجی بینک برانچ کو سیل کردیا گیا۔ بینک منیجر عمران شیخ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بینک سیل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بینک کے تمام عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔