اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام نے حفاظتی انتظامات پرعمل نہ کیاتوپابندیاں پھرلگادیں گے،عوام کی زندگی میں آسانی کیلئےہرممکن اقدامات کیےجارہےہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کورونا کا خاتمہ نہیں،وزیراعظم کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی، کوروناکےخلاف جنگ میں عوام متحدہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی، عوام عیدکی تیاری ضرورکرے مگراپنےپیاروں کیلئےخطرہ پیدانہ کریں، قومی رابطہ کمیٹی میں بندشوں میں کمی کافیصلہ مشترکہ تھا، شہرکے بازاروں میں رشدیکھ کر لگ رہا ہے جیسے کورونا کے ختم ہونے کا اعلان ہوا ہے۔