راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے چینی سفیریاؤ جنگ کی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبا دلہ خیال کیا گیا ۔
فوجی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق چینی سفیر کی جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) آمد پر ملاقات میں کورونا کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے چینی ماہرین کی پاکستان آمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے طبی معاونت ، سامان کی فراہمی پر چین کے تعاون کے شکر گزار ہیں،جنرل قمر باجوہ نے چین کی فوری میڈیکل سپلائی پر بھی تشکر کا اظہار کیا۔
جبکہ چینی سفیر نے بھی ہرفورم پرپاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔