شہباز شریف سے زیادہ بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا،فیاض الحسن

158

لاہور(نمائندہ جسارت )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کوروونا کے باعث قومی اسمبلی اجلاس میں نہ جانے کے معاملے پر کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا سے لڑنے کا عزم اور نعرہ لگا کر لندن سے پاکستان آئے تھے اور اب عالم یہ ہے کہ ایک کمرے میں قید ہیں،اگر قید میں ہی رہنا تھا تو لندن سے واپسی کا کیا فائدہ، شہباز شریف سے زیادہ بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے اندر جرأت پیدا کریں اور کورونا کے خلاف جنگ کے عملی میدان میں قدم رکھیں۔ انہوں نے کہا کسی بزدل کو حکمرانی یا کسی سیاسی جماعت کی قیاد ت کا کوئی حق نہیں۔ شہباز شریف نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کردار سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خادم اعلیٰ نہیں بلکہ بزدل اعلیٰ ہیں۔