ٹھٹھہ کے شہریوں کا بدکلامی اور غیر اخلاقی روپے پر ایس ایچ او مکلی کے تبادلے کا مطالبہ

170

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) لاک ڈاؤن میں نرمی کے سرکاری حتمی فیصلے کے آخری دن ایس ایچ او مکلی شہریوں پر برس پڑے، لاک ڈاؤن کے دورانیے میں آئے روز شہریوں کو تذلیل کا نشانہ بنانے والی خبروں پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ڈاکٹر، صحافیوں سمیت شہریوں سے اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کرنے والا ایس ایچ او مکلی سیاسی سفارشی نکلا، بائی پاس روڈ کی دو چوکیوں سمیت ڈی سی چوک مکلی پر قائم پولیس چوکی سے گزرنے والے شہریوں کو تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔ سبزی، فروٹ، دودھ والوں کو گالم گلوچ اور گھسیٹ کر پولیس موبائل میں بٹھایا جاتا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کے احکامات کے مطابق لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے قانونی راستا اختیار کرانے کے بجائے لاک ڈاؤن کا پورا دورانیہ شہریوں کی تذلیل کرتا رہا۔ ٹھٹھہ کے سماجی حلقوں اور شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے فوری طور پر ایس ایچ او مکلی کے تبادلے کا مطالبہ کردیا ہے۔