تہران (صباح نیوز) ایرانی کسٹم ادارہ کے سربراہ سید روح اللہ لطیفی نے کہا ہے کہ میرجاوہ اور تفتان کے سرحدی عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کے بعد پیر کو 2 ماہ بعد پاک ایران مشترکہ سرحد میرجاوہ دوبارہ کھول دی گئی‘ اس سرحدی علاقے میں3 دنوں یعنی ہفتے، پیر اور بدھ کے دوران صبح 8 بجے سے لے کر دوپہر کے2 بجے تک تجارتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور دونوں حصوں یعنی کسٹم اور سرحدی بازار میں ایران سے آنے والے75 ٹرکوں کو آمد و رفت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔