لاک ڈاؤن میں نرمی، کراچی کی رونقیں لوٹ آئیں

766

کراچی: سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد کراچی میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہر قائد میں بھی دکانداروں نے مارکیٹوں کے شٹر کھول دئیے ہیں جبکہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلےکو یقینی بنانے کیلئے دکانوں کے باہر نشانات بھی لگائے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہفتے کے روز ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی تھی البتی سندھ حکومت نے اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے بجائے پیر سے کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ وفاق کے فیصلوں پر سندھ نے 100 فیصدعمل کررہی ہے۔ جو فیصلے ہم نے کئے دو یا تین دن بعد باقی سب نے بھی وہی کیا۔ گورنر اور تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ حکومت وفاق کے تمام فیصلوں پرعمل درآمد کرے گی، طے ہوا کہ تعمیراتی شعبہ کھولنا ہےلیکن اصول و قواعد کے ساتھ۔

واضھ رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی تھی کہ دکانیں فجر سے شام 5 بجے تک کھلیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو اشیاء خوردونوش کے علاوہ سب بند رہے گا۔صرف  وہ صنعتی ادارے کھولے جائیں گے جس کا ذکر نوٹیفکیشن میں کیا گیا ہے ۔