وفاق مدد کرے تو ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکتاہے ، بلاول

618

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ ٹیسٹنگ صلاحیت میں مزیداضافہ ہوسکتاتھااگروفاق کی طرف سےمددکی جاتی، عمران خان ایوان میں خود شرکت کرتے تو بہتر ہوتا۔

بلاول بھٹونے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اورکےپی نےٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانےکےلیےصوبائی وسائل استعمال کئےگئے،خیبرپختونخوامیں سب سےزیادہ اموات ہوئیں ، ہمارا صحت کا نظام کورونا کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس اہم معاملے پر وزیر اعظم نے شرکت نہیں کی، اگر بہتر وزیر اعظم ہوتے تو ایوان میں شرکت کرتے، تعاون کےبدلےمرادعلی شاہ  اورسندھ کےلوگوں کی  کردارکشی کی گئی،عمران خان صرف پی ٹی آئی کےنہیں پورےملک کےوزیراعظم بنیں۔