مقبوضہ کشمیر کی مائوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں‘ شاہ محمود

120

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مائوں کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی مائوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی مائوں کی بے پناہ قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے یں ، شہادتوں اور گمشدگیوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی مائیں حق خود ارادیت کے جذبے پر قائم ہیں۔ مائوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی مائوں کے نہ دبنے والے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔