لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں لاک ڈائون کو 49 دن نظام زندگی مفلوج اور روز کمانے والے پریشان و فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے، لاڑکانہ میں لاک ڈائون کے باعث چھوٹی بڑی مارکیٹیں تجارتی مراکز بند ہونے کے ساتھ جن دکانوں کو حکومت نے کھولنے کی اجازت دی ہے وہ کھلی رہیں جن میں سبزی گوشت ،فروٹ، دودھ، دہی، کریانہ میڈیکل اسٹور، بیکریاں اور پیٹرول پمپ شامل ہیں جبکہ پولیس نے شہریوں کی حفاظت اور لوگوں کے آنے جانے کو محدود کر رکھا ہے، شام کے وقت پولیس نے تمام کھلنے والی دکانیںبھی بند کروادی جس کے باعث سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا، انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے نوان تک، دڑی محلہ اور باقرانی روڈ کو سیل کیا تھا جو گزشتہ روز بھی سیل رہے جہاں عام لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرکے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔