لاڑکانہ: قتل، ڈکیتی اور سنگین مقدمات میں مطلوب 6 ملزمان گرفتار

328

لاڑکانہ، سکھر (نمائندگان جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے اے ایس پی سٹی رضوان طارق کی سربراہی میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، چھینی ہوئی آئی فون، کار اور نشہ آور گٹکا برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ تعلقہ پولیس نے شہری ذیشان بروہی سے آئی فون چھیننے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں میں ملوث ملزم نصراللہ شر کو پستول، گولیوں اور چھینے ہوئے آئی فون سمیت، مطلوب ملزمان ارباب، آصف اور علی کو، رتوڈیرو پولیس نے قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب دو ملزمان عثمان اور شیراز سیانچ کو، دوران چیکنگ نشہ آور گٹکوں سے بھری کار تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا، دڑی پولیس نے گمشدہ لڑکے یاسین شیخ کو کراچی سے تلاش کرکے لاڑکانہ میں ورثا کے حوالے کردیا، رشید وگن پولیس نے دوران گشت لاوارث حالت میں ملنے والے مویشیوں کو تحویل میں لے لیا۔ علاوہ ازیں سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، ائرپورٹ پولیس نے سٹی پوائنٹ کے قریب کارروائی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم مرتضیٰ کھروس کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا،مقدمے میں مطلوب راؤ شاکر اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے مار ے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ پنوعاقل کی حدود نزد کاٹن فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث موٹرسائیکل اسنیچنرر گرفتار، مسروقہ اسلحہ برآمد۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو ضلع کے مختلف علاقوں میں اسنیچنگ، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ گرفتار ڈاکو کی شناخت رمضان میرانی کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضہ سے ٹی ٹی میگزین پستول اور گولیاں برآمد کرلیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔