شیخو پور ( آن لائن ) شیخو پور ہ میں گندم کی کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8افراد جاں بحق جبکہ 3افرا د زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امدا د کیلیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر د یا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے بزدار نے آر پی او شیخو پورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر نے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ میں فیصل آباد روڈ پر کھاریاں والا میں چند دن پہلے محلے کے بچوں میں جھگڑا ہوا جس پر بڑے بھی کود پڑے۔گزشتہ روز سونی اور خادم گروپ میں بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہواتھا۔ ہفتہ کی صبح ایک گروپ گند م کی کٹائی کر رہا تھا کہ دوسرے گرو پ کے مسلح افرا نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کے 8 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹاتار دیا۔جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں علی شان، یاسین، خادم، بشیراں بی بی ، طفیل، اکبر علی اور وحید شامل ہیں جبکہ زخمیو ں میں قربان ، اللہ دتہ،اور رمضان شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔مقتولین کے ورثا نے ملزمان کے گھروں کو آگ لگا دی ۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔