سکھر (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت سکھر کے جج امیر علی مہیسر کی مدت پوری ہونے کے باعث تبادلہ، نیا جج مقرر نہ ہوسکا، جج مقرر نہ ہونے کی وجہ سے تین کیسز کی سماعت نہ ہو سکی۔ احتساب عدالت سکھر کے جج امیر علی مہیسر کا مدت پوری ہونے کے بعد سکھر سے تبادلہ کردیا گیا ہے، تبادلے کے بعد جج امیر علی مہیسر سندھ کورٹ کراچی میں رپورٹ پیش کریں گے، معزز جج کے تبادلے کے تبادلے کے بعد احتساب عدالت میں نیا جج مقرر نہیں ہوسکا ہے، جس کے باعث ہفتے کے روز عدالت میں ہونی والے تین کیسز کی سماعت نہیں ہوسکی ہے۔