مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

171

لاہور (نمائندہ جسارت ) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آٹا چینی چوروں نے اپنے ڈاکے پر پردہ ڈالنے کے لیے حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا ہوا ہے، منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزام میں حمزہ شہباز 50 سے زاید پیشیاں بھگت چکے ہیں،جھوٹے مقدمے میں حکومت کے پاس کوئی گواہ ہے نہ ہی شواہد دستیاب ہیں، بدعنوانی اور کرپشن کا ایک روپیہ برآمد نہیں ہوا لیکن حمزہ شہباز قید ہے۔