بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت رقم حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین نے 80لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیے

210

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) میرپور خاص ڈویژن گریڈ 17 سے گریڈ 20 جن کے 60 افسران جن کی بیگمات بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت رقم حاصل کی تھی نے 80لاکھ روپے کی سرکاری خزانے میں جمع کروا دی،میرپورخاص کے کل 77افسران کی بیگمات نے رقم حاصل کی تھی۔ میرپورخاص ڈویژن17سے 20گریڈ کے 77 افسران جن کی بیگمات بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقوم عرصہ دراز سے حاصل کر رہی تھیں ایف آئی اے نے تحقیقات کر کے ان افسران کو رقم واپس کرنے کے لیے تحریری طور پر آگاہ کیا۔ رابطہ کرنے پر ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ 60 افسران نے تقریباً 80 لاکھ روپے کی رقم جمع کروا دی، اب دو دن کی بینکوں کی چھٹی آ گئی تھی، امید ہے کہ پیر سے بقایا افسران بھی رقم جمع کروا دیں گے۔