کورونا کے باعث سابق باکسر جمی گالن 89سال کی عمر میں چل بسے

223

نیویارک(جسارت نیوز) سابق لیجنڈری باکسرجمی گالن 89 سال کی عمر میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق لیجنڈری باکسر جمی گالن مہلک وبا کورونا کا شکار ہوگئے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ، نیویارک میں موجود 89 سالہ جمی گالن کو اپریل کے آخر میں کورونا کی علامات مثبت آنے کے بعد اسپتال داخل کروایا گیا۔جمی گالن اپنے کیرئیر میں ایک بہترین ٹرینر کے طور پر جانے جاتے ہیں، گالن نے اپنی زندگی میں معروف باکسرز محمد علی، فلائیڈ پیٹرسن، بوبی کیسڈی، رالف کوریا ، ٹیرنس الی سمیت مارک میک فیرسن کو تربیت دی۔