لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں شہباز شریف نے میجر ندیم، نائیک جمشید، لانس نائیک خضر حیات، لانس نائیک تیمور، سپاہی ندیم اور سپاہی ساجد کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا ہمارے ہیروز ہیں، قوم شہدا کے اہل خانہ کی ہمیشہ قرض دار رہے گی، اللہ تعالیٰ شہدا ء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔