‘حمزہ شہباز کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں’

816

قومی احتساب بیورو(نیب) نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حمزہ شہباز کے آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں گواہان اور دستاویز موجود ہیں، حمزہ شہباز کے خلاف شواہد احتساب عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کی ہے اور ان کے بے گناہ ہونے کا فیصلہ بھی عدالت نے کرنا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  حمزہ شہباز شریف کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حمزہ شہباز ایک سال نے نیب کی حراست میں ہیں  وہ متعدد پیشیاں بھگت چکے ہیں لیکن نیب نے اب تک ریفرنس دائر نہیں کیا۔

صدر مسلم لیگ(ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے بھی نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکرپشن کا حامی ہے، چیئرمین نیب کوآٹا،چینی،بی آرٹی،مالم جبہ،فارن فنڈنگ،ہیلی کاپٹرکیسزنظرنہیں آتے، نوازشریف،شہبازشریف اورلیگی رہنماؤں کےہرکیس کےپیچھےعمران کافیس نظرآتاہے۔

انہوں نے کہا کہ چولستان کےمتاثرین میں اراضی تقسیم کا نوٹس نیب نیازی گٹھ جوڑہے اگر عمران خان  حامی نہ ہوتاتوآٹا،چینی چور،ادویات اسکینڈل میں ملوث افراد جیل میں ہوتے۔