قندھار: امیر ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب کو افغان طالبان کا عسکری چیف مقرر کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان تحریک کے امیر ملا محمد عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب کوطالبان کا عسکری چیف مقرر کیا ہے جبکہ محمد یعقوب امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے نائب امیر بھی ہیں۔
دوسری جانب طالبان و امریکا کے مابین ہوئے امن معاہدے کے تحت طالبان نے مزید 48 افغان سیکورٹی اہلکار رہا کر دیے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سےاب تک 900 سے زائد طالبان قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔
افغان امن معاہدے میں امریکی افواج کا خطے سے انخلا بھی شامل ہے جو کہ 14 ماہ کے دورانیے پر محیط ہے۔ افغان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک افغانستان کی مختلف جیلوں میں قید 933طالبان کو رہا کیا جاچکا ہے۔