حکومت کورونا سے نہیں اپوزیشن سے جنگ لڑ رہی ہے، رہنما  مسلم لیگ ن

710

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ حکومت کورونا سے نہیں اپوزیشن سے جنگ لڑ رہی ہے، نیب نوٹس بھیج کر شوگر مافیا کو طلب کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں ترمیم کے بجائے ادارے کو ختم کردینا چاہیے، کورونا کا مقابلہ موثر لاک ڈاؤن سے کیا جاسکتاہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کا موثر فائدہ نہیں اٹھا یا جاسکا،حکومت سیاسی جماعتوں کو ایک پیچ پر نہیں لاسکی،وفاق اور پنجاب میں کورونا معاملے پر ہم آہنگی نہیں ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی انتقام لے کر وقت ضائع کررہی ہے،نیب نوٹس کی شدید مذمت کرتے ہیں،ریاستی مشینری کے ہوتے ہوئے ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ سپریم کورٹ ای او بی آئی کیس کا فیصلہ سنائے،حکومت اور اپوزیشن کے نیب قانون پر مذاکرات نہیں ہورہے، نیب قانون کو اٹھارویں ترمیم سے جوڑنے کی کوئی صداقت نہیں، مالم جبہ ، بی آرٹی ،آٹآ چینی بحران پر انکوائری نہیں ہورہی ۔