لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن میں اضافے کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق 104 افراد کے لیے گئے کورونا سیمپلز میں سے 29 افراد کا ٹیسٹ مثبت آگیا، جن میں ایک اور لیڈی ڈاکٹر ارم کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 10 ہوگئی، کورونا پازیٹو آنے والوں میں متعدد ڈاکٹرز کے اہل خانہ بھی شامل ہیں، لوکل ٹرانسمیشن کے کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد 168 ہوگئی، دس ڈاکٹرز شامل ہیں۔