ایرانی بارڈر فورس کے ہاتھوں دریا برد کیے گئے 17 افغانوں کی لاشیں برآمد

274

کابل (انٹرنیشنل دیسک) افغان حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی سرحدی فورس نے رواں ماہ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے درجنوں افغان شہریوں کو دریا میں غرق کردیا تھا۔ کابل حکام کو دریا میں ڈوبنے والے 17 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔ دوسری طرف ایران نے افغان شہریوں کو زندہ دریا برد کرنے کا الزام مسترد کردیا۔ زندہ بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ افغان صوبے ہرات سے تعلق رکھنے والے 50 افراد کو ایرانی فوج نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایران داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔