چکوال: آئیل فیلڈ ملازمین کی کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی بند

261

چکوال (کامرس ڈیسک)ضلعی انتظامیہ چکوال کے افسران نے محصور افراد کی جانیں بچانے کی بجائے انہیں کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی بھی بند کردی ہے۔ او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کی طرف سے ڈی سی کو تحریری طور پر آگاہ کیے جانے کے باوجود کچھ ۔ اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ نے معاملہ وزیراعظم سیکرٹریٹ اور وفاقی وزیر پٹرولیم تک پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کو اس وقت چکوال میں بیک وقت دو مشکلات کا سامنا ہے سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ راجیان فیلڈ پر کام کرنے والے 100 سے زائد افراد میں تین ملازم کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ڈی سی چکوال عبدالستار عیسانی نے ایک طرف دو کورونا زدہ مریضوں کو نہ تو او جی ڈی سی ایل کے حوالے کیا ہے تاکہ انکا علاج شروع ہو سکے اور نہ ہی خود ان کا کوئی مناسب بندوبست کیا ہے۔البتہ او جی ڈی سی ایل کے منیجر آپریشن طارق کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور ڈی سی چکوال کے درمیان کئی ماہ سے چپقلش جاری ہے اور ڈی سی چکوال نے راجیان فیلڈ پر کئی بارکام بھی رکوایا تھا۔چند روز پہلے جب او ڈی جی سی ایل انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے ٹیسٹ کروائے تو ان میں سے ایک ملازم کا ٹیسٹ مثبت آگیا جسے فوری طورپر مزید علاج کے لئے او جی ڈی سی ایل کے آئن نائن میں واقع قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا لیکن ڈی سی چکوال نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کو وارننگ دی کہ میری مرضی کے بغیر تم مریض نہیں لے جاسکتے۔