پی سی بی اور پی ایچ ایف کے دفاتر پیر سے کھل جائینگے

146

لاہور(جسارت نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کھل جائینگے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے دفاتر تمام تر حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں دفاتر میں ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا۔دوسری جانب سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاتر کھولنے سے قبل تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا جائیگا۔آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اسٹاف کے لیے ماسک،ہینڈسینیٹائزر اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایاجائیگا۔