پشاور: ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر بھی کورونا کا شکار

672

دوسروں کا علاج کرنے والے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر رضوان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ڈاکٹر رضوان کے مطابق انہوں نے 2 روز قبل بخار اور جسم درد کی شکایت پر کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ آج مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ وہ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ حوصلہ بلند ہے اور جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ انسانیت کی خدمت کے لیے نکلوں گا۔