ایران کے شہر دماوند میں گزشتہ رات 12 بج کر 48 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جسکے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق شہر دماوند میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے جن کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے سات کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا جبکہ صوبے البرز، قم، قزوین اور مازندران میں بھی جھٹکے محسوس کئیے گئے۔
زلزلے کی شروعات ایران کے دارالحکومت تہران سے 69 کلومیٹر کے فاصلے پر شہر دماوند میں ہوئی جس کے باعث ایک 60 سالہ شخص سر پر چوٹ لگنے سے اور ایک 21 سالہ خاتون حرکت قلب بند ہونے کے کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے۔