چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

628

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا ہے۔

تفصیلا کے مطابق چیف جسٹس نے اپنے سیکرٹری میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اپنا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ آج منفی آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس کے سیکرٹری کا آفس سیل کردیا گیا ہے اور انہیں گھر میں علیحدگی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتی حکام نے کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے سیکرٹری بخار کے باعث چند روز سے آفس نہیں آرہے تھے۔

عدالتی حکام کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ سمیت دیگر ججز کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے گئے، نمونے لینے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم 25 ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈسپنسری پہنچی تھی جہاں ملازمین کے مرحلہ وار ٹیسٹ کرائے گئے۔