سکھر، کورونا کا ایک اور مشتبہ مریض چل بسا، 24 گھنٹے میں فوت ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی

140

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں کورونا کا ایک اور مشتبہ مریض چل بسا، 24 گھنٹے میں فوت ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی، سکھر کے سول اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل بھوسہ لائن کا مکین ایک 35 سالہ مریض سنتوش کمار ولد موہن لعل چل بسا، مریض کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا تھا اور اسے کورونا ہونے کے شک میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس میں کورونا ہونے کی علامت موجود تھیں، سکھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے شک میں فوت ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز سکھر کے علاقے سوکھا تالاب کی مکین خاتون مسمات شاہدہ مغل بھی سکھر سول اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں فوت ہوگئی تھیں۔ مزید برآں فوت شدہ ہندو فرد کی مذہب کے تحت آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ایدھی سکھر کی ٹیم اور ورثا نے آخری رسومات ادا کیں۔