سکھر (نمائندہ جسارت) سیشن کورٹ سکھر نے قتل کیس میں نامزد ملزمان کی عدم حاضری پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل سیشن جج سکھر نے اے ائی جی لیگل سینٹرل پولیس کو خط لکھ دیا۔ کیس میں نامزد مفرور ملزمان راؤ شاکر سمیت دیگر کو 14 مئی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم، آئندہ سماعت تک راؤ شاکر سمیت دیگر مفرور ملزمان کو پیش نہیں کیا گیا تو آئی جی سندھ کو طلب کیا جائے گا۔ سندھ پولیس کے پاس جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔ عدالت نے کہا کہ سندھ پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائے۔ قتل کیس میں نامزد 8 ملزمان مفرور ہیں۔ ملزمان میں عابد حسین، عیسیٰ، راؤ شاکر، سعید غنی، آصف علی سمیت 8 ملزمان شامل ہیں جن کے لیے عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ گرفتاریوں کے لیے انسپکٹر رینک کا افسر تعینات کیا جائے۔