ایران میں گرفتار آسٹریلوی خاتون کی تیسری بار خود کشی کی کوشش

140

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی دارالحکومت تہران کی ایفین جیل میں قید انسانی حقوق کی سرگرم کارکن آسٹریلوی خاتون شہری نے تیسری مرتبہ خود کشی کی کوشش کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ بات کیلی مور گیلبرٹ کے شوہر رضا خندان نے بتائی ہے۔ کیلی مور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور ان پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا۔ ان کے شوہر رضا خندان اپنی اہلیہ کے ترجمان سمجھے جاتے جاتے ہیں اوروہ اس وقت پیرس میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔