گوگل اور اپیل ٹیکنالوجی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف ایک ہوگئیں

725

معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں گوگل اور ایپل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ہوگئیں ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے “کانٹیکٹ ٹریسنگ” ٹول متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ اور ایپل نے آئی او ایس ڈیوائسز میں ایک ایسے بلیو ٹوتھ سسٹم سے متعلق نئی تفصیلات جاری کی ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹریکنگ میں مدد فراہم کرے گا۔

کانٹیکٹ ٹریسنگ ٹول کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا جائے گا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں ہیں تاکہ وہ خود کا کورونا ٹیسٹ کرائے اور خود کو قرنطینہ کرلے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیا ٹول رواں ماہ ہی تمام صارفین کو استعمال کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔