لاڑکانہ( نمائندہ جسارت) سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دو روز قبل نومولود کو جنم دینے والی کورونا مریضہ انتقال کرگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ کے شیخ زید ویمن ہسپتال میں زیر علاج کورونا کی مریضہ جاں بحق ہوگئی۔ مدیجی کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 دن پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ بالکل تندرست ہے۔شیخ زید ویمن ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز سمیت عملے کے 5 افراد کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں اورہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔