نیب سکھر‘ خورشید شاہ کے اہلخانہ پیش نہ ہوئے

462

سکھر(اے پی پی) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے اہلخانہ کی نیب طلبی کا کیس، نیب سکھر کی جانب سے جاری کردہ طلبی نوٹس کے باوجود خورشید شاہ کے اہلخانہ پیش نہ ہو سکے۔ نیب ذرائع کے مطابق بینکنگ ٹرانزیکشن کے متعلق جوابات جمع کرانے کے لیے خورشید شاہ کی اہلیہ اور بیٹوں سمیت 5افراد کو کال اپ لیٹر جاری کیا گیا تھا، خورشید شاہ کے فرزند زیرک شاہ کے علاوہ دیگر 4 افراد پیش نہ ہوسکے۔