کوئٹہ(جسارت نیوز ) قو می کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی فائونڈیشن کی جانب سب سے ضلع زیارت500 مستحق و غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی شاہد خان آفریدی تھے ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر زیارت مہر اللہ بادینی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی کاکڑ، ایس پی ملک صدیق کاسی دیگر حکام نے شر کت کی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فائونڈیشن کے چیئرمین شاہد خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فاونڈیشن کا مقصد غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا ہے بلوچستان ایک پرامن اور خوبصورت صوبہ ہے جہاں کے لوگ بہت پیار ومحبت کرنے والے لوگ ہیں،آفریدی فائونڈیشن کی کوشش رہی ہے کہ وہ ملک کے پسماندہ اور مستحق لوگوں کی مدد اور علاقے کی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کرے کہ بلوچستان ایک پرامن او رخوبصورت علاقہ ہے۔ مجھے یہاں پر دلی تسکین محسوس ہوئی ۔ زیارت آکربابائے قوم کی ذندگی کے آخری ایام میں گزارے رہائش گاہ کو دیکھا اور میری خوائش ہے کہ میں ہمیشہ زیارت کا چکر لگاتا رہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے میرے دل میں خاص جگہ ہے بلوچستان ایک انتہائی خوبصورت اور دلکش صوبہ ہے ۔آج اپنے ساتھ ان غریب اور مستحق لو گوں کے لئے کچھ راشن لایا آئندہ بھی بلوچستان اور زیارت آتا رہوں گا ہمارا ہر طرح سے تعاون آپ لوگوںکے ساتھ جاری رہے گا کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی مدد کریں ہم نے ہسپتال، اسکول اور پانی بھی پسماندہ اور غریب علاقوں میں فراہم کئے ہیں ۔دریں اثنا ضلع پشین میں کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں 500 غریب افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔