کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگرکام نہیں ہورہاتوعمران خان اس مشکل صورتحال میں خوداستعفادےکرکرسی پرکسی اورکو بٹھائیں، وزیراعظم کااستعفاہم شروع دن سےمانگ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم تمام صوبوں کوایک پیج پرلانےکیلئےاپنا کردار ادا کریں، عمران خان اس مشکل صورتحال میں وزیراعظم بن کرکرسی سنبھالیں، کوروناکی صورتحال میں استعفانہیں مانگ رہالیکن عمران خان بطور وزیراعظم بن کرکام کریں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پاک فوج کوروناسےنمٹنےکیلئےصوبائی حکومت کی مددکر رہی ہے، کوروناسےنمٹنےکیلئےسندھ میں فیزٹوشروع کررہے،سب کےتعاون کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کوروناکےیومیہ 5 ہزار ٹیسٹ کرسکتی ہے۔