نوابشاہ (سٹی رپورٹر ) میں پیٹرول نرخ کا مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت نہ ہونے پر شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں جو کمی کی گئی تھی تاحال اس کی خلاف وزری جاری ہے اور عوام ایک مرتبہ اس مہنگائی کے دور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ نہیں اٹھا پائی، شہری ضلعی انتظامیہ سے بھی مایوس نظر آتی ہے اور یہ مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ صرف دکھاوے کی حد تک کارروائی کرتی ہے، حالانکہ جو پمپ مالکان حکومتی نرخ کی پابندی نہیں کرتے انہیں مکمل طور پر مستقل سیل کر دیا جائے۔