لاہور/سکھر(آئی این پی ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو آج کوطلب کرلیا ہے۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے رہنما مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو (آج) پیر کو طلب کرلیا ہے، نیب کی جانب سے اس کیس میں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، اس سے قبل شہباز شریف دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود نیب پیش نہیں ہوئے تھے۔دوسر ی جانب نیب سکھر نے ائر پورٹ روڈ پر قائم سندھ کو آپریٹو سوسائٹی کے الاٹیز اور اطراف کے مکینوں کی جانب سے سوسائٹی کے کھیل کے میدان پر غیر قانونی قبضے اور پلاٹنگ کے سلسلے میں کی جانے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر کھیل کے میدان میں جاری تعمیراتی کام بند کرا کے شہریوں سے سوسائٹی کے کھیل کے میدان میں پلاٹنگ نہ لینے کے احکامات دیتے ہوئے متعلقہ اداروں و ڈپٹی کمشنر سکھر ، ایس ایس پی سکھر کو بھی اس حوالے سے سخت کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔