لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی قومی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافیوں کی قومی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کی اقدال کی پیروی کرے،صحافیوں کے مسائل اور ان کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں۔
امیرجماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے لیے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے۔