نیب نے پھر شہباز شریف کو طلب کرلیا

495

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک بار پھر زائد اثاثی جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو کل بروز پیر طلب کرلیا ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب لاہور نے شہباز شریف کو کل پیر کو  پھر طلب کر لیا۔ شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ کل کو 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔ اس سے قبل شہباز شریف دو مرتبہ طلبی کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔